وزیرِاعلی پنجاب مریم نوازکےیوم آزادی کےموقع پرپہنےگئے لباس اورجوتوں کے متعلق حیرت انگیز انکشاف منظرعام پر
وزیرِاعلی پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سےپاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پہنے گئے لباس اور جوتے کی قیمت سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے
لاہور(کھوج نیوز)وزیرِاعلی پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سےپاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پہنے گئے لباس اور جوتے کی قیمت سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی معروف ترین خاتون سیاستدان، مریم نواز خوش گفتار کے ساتھ ساتھ خوش لباس بھی ہیں۔اکثر اوقات ہی اپنے مشرقی اور خوبصورت پہناووں کے سبب وہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہی جاتی ہیں۔مریم نواز نے پاکستان کے یومِ آذادی پر بھی سفید رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا ہے۔
مریم نواز آج مصروف دن گزار رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی مصروفیت سے متعلق متعدد پوسٹس بھی شیئر کی جا چکی ہیں۔سوشل میڈیا پیج کی جانب سے مریم نواز کی سبز سینڈل اور لباس سے متعلق دعوی سامنے آیا ہے جس کے مطابق وزیرِ اعلی پنجاب کے سفید رنگ کے خوبصورت لباس کی قیمت 34999 روپے جبکہ ان کے جوتے کی قیمت 302794 ہے۔مذکورہ پیج کی جانب سے اپنی پوسٹ میں وزیرِ اعلی مریم نواز، لباس اور سینڈل کے برانڈ کے پیج کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔دوسری جانب مریم نواز کے لباس کے برانڈ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی وزیرِ اعلی پنجاب کی تصویریں شیئر کی ہیں۔