پاکستان

وزیر اعظم سے چیف آف نیول سٹاف کی ملاقات’ اہم امور پر تبادلہ خیال

نیول چیف نے اس حکمت عملی کے تحت پاکستان کو دفاعی اعتبار سے خودکفیل بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے حوالے سے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف امجد خان نیازی نے ملاقات کی ہے جس میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں چیف آف نیول سٹاف نے وزیراعظم کو پاک بحریہ کو مقامی سطح پر ہتھیاروں و جنگی جہازوں کی تیاری کی حکمت عملی سے آگاہ کیا، نیول چیف نے اس حکمت عملی کے تحت پاکستان کو دفاعی اعتبار سے خودکفیل بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے حوالے سے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button