وزیر اعظم کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات، اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال
عرب اسلامک سمٹ کے سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کے ساتھ ایڈوائزر رائل کورٹ محمد التجویری سے بھی ملاقات ہوئی
اسلام آباد( کھوج نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیر سرمایہ کاری صالح بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔عرب اسلامک سمٹ کے سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کے ساتھ ایڈوائزر رائل کورٹ محمد التجویری سے بھی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فیوچر انوسٹمینٹ انیشی ایٹو فورم کی سائیڈ لائنز پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری سے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ پاکستان سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تھا۔وزیراعظم نے عرب اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔