پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر روشن گھرانا پروگرام کی منظوری دیدی

لاہور ( کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر روشن گھرانا پروگرام کی منظوری دے دی جس کے تحت شہر وں میں 5 مرلہ اور دیہات میں 10مرلہ پلاٹ پر گھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے ملیں گے۔لاہور میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 13وں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت شہر وں میں 5مرلہ اور دیہات میں 10مرلہ پلاٹ پر گھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے دیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ ٰ نے ہدایت کی کہ اپنا گھر اپنی چھت منصوبے کے تحت قرضے پر پہلے تین ماہ قسط نہ لی جائے ۔ کابینہ کے اجلاس میں بھکھی ،بلوکی اور قائداعظم سولر پارک سے انڈسٹریل پارکس کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی اسٹڈی اور پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ چین، سعودی عرب، یواے ای ، یو کے، یو ایس اے سمیت 8   ممالک میں اور سیز پاکستانیوں کو لینڈ رجسٹریشن اور اہم دستاویزات کی سروس فراہم کی جائےگی۔ 

مریم نواز نے کہا کہ  100یونٹ بجلی والے صارفین کو سولر ہوم سیلوشن فراہم کیا جائےگا ۔ مری میں سیاحت کے فروغ کیلئے گلاس ٹرین میرا خواب ہے، جو پاکستان میں اپنی طرزکاپہلا منصوبہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button