پاکستان
وزیر ریلوے نےتخریب کاری کا خدشہ ظاہرکردیا
سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین مناسب رفتارسے چل رہی تھی اس کے باوجود حادثہ پیش آ گیا، تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے نےتخریب کاری کا خدشہ طاہرکردیا،وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین مناسب رفتارسے چل رہی تھی اس کے باوجود حادثہ پیش آ گیا، تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے اور مکینیکل فالٹ بھی ہو سکتا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطبق ٹرین کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، ابھی تک 15 اموات کی رپورٹ آئی ہے۔ تخریب کاری یا فنی خرابی کا فیصلہ تحقیقات کے بعد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سے فون پر بات ہو چکی، سیکرٹری ریلوے نوابشاہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن سمیت معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔