پاکستان

وسط ایشیائی ریاستوں نےپاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہرکی،وزیراعظم شہبازشریف کا دعویٰ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کی خطے میں جغرافیائی اعتبار سے بہت اہمیت ہے

کراچی(کھوج نیوز) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نےکہا ہےکہ پاکستان جغرافیائی اعتبارسےخطےمیں کلیدی اہمیت کا حامل ملک ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورہ کراچی کےموقع پرکراچی پورٹ ٹرسٹ پہنچے، انہوں نےاس موقع پراعلیٰ سطح کےاجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف کو اجلاس کےدوران کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اورپاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کےآپریشنز کےحوالے سےبریف کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کی خطے میں جغرافیائی اعتبار سے بہت اہمیت ہے، حال ہی میں قازقستان کے دورے کے موقع پر روسی صدر اور وسط ایشیائی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ وسط ایشیائی ریاستوں کو سمندری تجارت کے لیے سب سے موزوں راستہ پاکستان فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، ہم نے بندرگاہوں میں جدید نظام اور ان تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اس پر توجہ دے کر اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جدید آلات و مشینری کی تنصیب سے کسٹمز کلیئرنس کے وقت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ بندرگاہوں پر اسکیننگ کے لیے جدید مشینری نصب کی جائے اور بندرگاہوں کی استعداد سے مکمل فائدہ اٹھایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button