پاکستان

وفاقی حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لےلیا

وزیرِاعظم شہبازشریف نےہنگامی بنیادوں پرسرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی

اسلام آباد(کھوج نیوز)وفاقی حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لےلیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے 200 یونٹ تک صارفین کےلیےبجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ واپس لینے کی منظوری دے دی۔ وزیرِاعظم شہبازشریف نےہنگامی بنیادوں پرسرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی۔ اس فیصلے کےتحت جولائی تا ستمبر 2024ء کےلیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کو ریلیف دیا جائےگا۔ ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کےلیےتقریباً 50 ارب روپےکی سبسڈی دے گی۔

ماہانہ 50 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا۔ ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے پر برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر اس حوالے سے سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button