وفاقی حکومت کی آئی پی پیز پر پھر سے مہربانیاں، کتنے سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دی؟
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے وفاقی کابینہ اجلاس میں 8 انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت کی انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) پر پھر سے مہربانیاں شروع ہو گئی ہیں ؟ حکومت کے ساتھ کتنے سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دی گئی؟ پتہ چل گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 آئی پی پیز کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے بتایاکہ آئی پی پیز معاہدوں سے قومی خزانے کو 238 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 8 آئی پی پیز میں میں جے ڈی ڈبلیو یونٹ ون، یونٹ ٹو، آر وائے کے ملز، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز انڈسٹریز، تھل انڈسٹریز اور چنار انڈسٹری شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ان آئی پی پیز سے بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رابطہ کرے گی اور آئی پی پیز سے معاہدوں کے بعد عام صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی۔