پاکستان

وفاقی حکومت کی کمزور معاشی پالیسیاں ،وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکہ میں اشتہاری مہم،بلاول بھٹو کا آڑے ہاتھوں لینے کا اعلان

چیئرمین پیپلزپارٹی نےبجلی کےزیادہ بلوں پرتشویش کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وفاقی حکومت کی کمزور معاشی پالیسیاں ،وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکہ میں اشتہاری مہم،بلاول بھٹو کا آڑے ہاتھوں لینے کا اعلان۔رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے کمزور معاشی پالیسیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کی بری حالت پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کمزور معاشی پالیسیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا۔


اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نےبجلی کےزیادہ بلوں پرتشویش کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ بلاول بھٹو نےترقیاتی بجٹ میں کٹ لگانے اور وزیر اعلی پنجا ب کے امریکہ میں اشتہاری مہم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا دیکھنا ہوگا ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا کر سبسڈی کہاں استعمال کی جا رہی ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا ایک طرف ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، دوسری طرف امریکہ میں وزیراعلی پنجاب کے مہنگے اشتہارات لگائے جا رہے ہیں، پنجاب میں کون سا آئی ٹی انقلاب لایا جا رہا ہے جس کے اشتہارات نیویارک میں لگوائے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button