پاکستان
وفاقی وزیراطلاعات نشریات عطاتارڑ اورشہبازبدرسمیت متعدد افراد کی امریکا میں سرکاری خرچ پرموج مستیاں
وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز سمیت کم وبیش ایک درجن سے زائد لوگ شامل تھے
اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیراطلاعات نشریات عطاتارڑ اور شہبازبدرسمیت متعدد افراد کی امریکا میں سرکاری خرچ پر موج مستیوں کی خبر منظرعام پر آگئی،رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا کے شہر نیویارک گئے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ وفد کے دیگر اہم وزرا کے ساتھ بعض غیر ضروری لوگوں نے بھی سرکاری خرچ پر امریکا کے سیر سپاٹے کئے جن میں وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز سمیت کم وبیش ایک درجن سے زائد لوگ شامل تھے یہ تمام افراد امریکا میں موج مستیاں کرتے رہے اور اس سلسلے میں مفت خور ٹولے کی سربراہی وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کی تھی