پاکستان

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نےبجلی مہنگی ہونےکا ملبہ اپنی ہی پارٹی پرگرا دیا

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں بجلی کی ہوشربا ملک گیر لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مہنگے ترین پاور پلانٹ لگائے گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی مہنگی ہونےکا ذمہ داراپنی ہی پارٹی ٹھیرا دیا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں بجلی کی ہوشربا ملک گیر لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مہنگے ترین پاور پلانٹ لگائے گئے۔انھوں نے کہا کہبجلی مہنگی ہونے کی "سب سے بڑی” وجہ 2016سے 2018 کے درمیان لگنے والے پاور پلانٹ، ان پر لیے قرض کی ادائیگی، کپیسٹی پیمنٹس سب سے زیادہ ان پلانٹس پر، بجلی ہو نہ ہو قرض دینا پڑے گا۔

یہ امرقابل ذکر ہے کہ 2016 سے لیکر 2018 تک یہ مہنگے پاور پلانٹ اسوقت لگائے گئے جب اویس لغاری کی اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) برسراقتدار تھی اور اس طرح اویس لغاری اپنی پارٹی کے دور حکومت میں لگائے گئے توانائی کے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button