پاکستان

وفاقی وزیر اویس لغاری غصے میں کیوں آگئے؟ دلچسپ بات سامنے آگئی

سوال کریں تقریر نہ کریں یا پھر ڈائس پر آجائیں، کمپنی سے کہوں گا کہ آپ سے پوچھ کر سلیب بنائیں: اویس لغاری کا صحافی کے سوال پر غصے سے بڑا جواب

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری اچانک غصے میں کیوں آگئے ؟ اس حوالے سے دلچسپ بات سامنے آنے کے بعد سننے اور دیکھنے والے حیران و دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اویس لغاری نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا کہ سوال کریں تقریر نہ کریں یا پھر ڈائس پر آجائیں، کمپنی سے کہوں گا کہ آپ سے پوچھ کر سلیب بنائیں۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ آئی پی پیز لگاتے وقت لیے گئے قرض، سود اور ریٹرن آن ایکویٹی کو کہتے ہیں، بجلی کی چوری ریاست اور عوام کے لیے برداشت کے قابل نہیں، بجلی چوری ختم کرنے پر کمپنیوں کو فری ہینڈ دیں گے۔ اویس لغاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں میں تبدیلی حکومت اور آئی پی پیز کے اتفاق سے ہی ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button