پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

سرفراز بگٹی کے اسکواڈ میں شامل گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی جس میں وزیر داخلہ کا پرنسل سیکرٹری بھی شامل تھا حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں

اسلام آباد(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفرازبگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی لیکن وہ اس حادثہ میں بال بال بچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کا سکیورٹی اسکواڈ اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف آ رہا تھا کہ ایک آئل ٹینکر غلط ٹرن لیتے ہوئے روٹ کی فاسٹ لائن آگیا۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ سرفراز بگٹی کے اسکواڈ میں شامل گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی جس میں وزیر داخلہ کا پرنسل سیکرٹری بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ائیرپورٹ روڈ پر تھلیان موڑ کے قریب پیش آیا جبکہ اس حوالے سے وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ حادثے کے وقت وزیر داخلہ سرفراز بگٹی گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button