پاکستان

وفاق بلوچستان کےساتھ مل کر 28 ہزارٹیوب ویلزکو سولرپرمنتقل کرے گا،وزیراعظم کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہےکہ بلوچستان کی ترقی کےبغیرپاکستان ترقی نہیں کرسکتا، منصوبوں کو 3 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے

کوئٹہ (کھوج نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہےکہ بلوچستان کی ترقی کےبغیرپاکستان ترقی نہیں کرسکتا، منصوبوں کو 3 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، وفاق بلوچستان کےساتھ مل کر 28 ہزارٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرے گا۔ کوئٹہ میں بلوچستان کسان پیکیج معاہدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منصوبوں کو 3 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، بجلی کابل ادا نہ ہونے پر گزشتہ 10 سال میں وفاق کے 500 ارب ضائع ہوئے۔شہبازشریف نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر اس معاہدے کو مکمل کریں گے، بجلی فیڈر سے آتی ہے ہم شمسی توانائی پر لے کرجارہے ہیں، وفاق بلوچستان کے ساتھ مل کر 28 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرے گا،

منصوبے پر 55 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔بعد ازاں کوئٹہ میں کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم منتخب ہونے پر پہلی بار کوئٹہ آیا ہوں، ٹیوب ویلز کے شمسی توانائی پر منتقل ہونے سے کسان خوشحال ہوگا، معاہدے کے تحت 28 ہزار کسان مستفید ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے سے کسانوں کو سستی بجلی ملے گی، وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ 3 ماہ میں منصوبہ مکمل کریں گے، کسانوں کی فلاح کے لئے کام کررہے ہیں، بلوچستان کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے، منصوبے سے 80 سے 90 ارب روپے ضائع ہونے سے بچ جائیں گے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔
سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم وفاقی اور بلوچستان حکومتوں کی طرف سے بلوچستان کے کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی گفتگو کریں گے، وہ بلوچستان کے ارکان صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button