پاکستان
ووٹ کو عزت دو کا مطلب کیا ہے؟ شہباز شریف نے واضح کر دیا
''ووٹ کو عزت دو'' کا مطلب اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ نہیں ہے ، بلکہ ''ووٹ کو عزت دو'' کا مطلب تو ہے کہ ووٹرز نے مجھے جو ووٹ دیا میں اس کی عزت کریں

لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پارٹی نعرہ ”ووٹ کو عزت دو” کا مطلب کیا ہے سب کچھ واضح کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی و پارٹی قائد میاں نوازشریف کے نعرے ”ووٹ کو عزت دو” کا مطلب واضح کرتے ہوئے کہا کہ ”ووٹ کو عزت دو” کا مطلب اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ نہیں ہے ، بلکہ ”ووٹ کو عزت دو” کا مطلب تو ہے کہ ووٹرز نے مجھے جو ووٹ دیا میں اس کی عزت کرتے ہوئے شبانہ روز محنت کروں اور خون پسینہ بہا کر ووٹرز کی خدمت کروں۔