پاکستان

ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی،اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں استحکام،وزیراعلیٰ مریم نواز چھٹی کے دن بھی کام پر”جُٹ گئیں

مریم نواز نے آج حج کی چھٹی کے دن بھی اجلاس بلا لیا۔اجلاس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے پٹرول میں کمی کا بڑا ریلیف کرایوں میں کمی کی صور ت عوام کو پہنچایاجائے

لاہور(کھوج نیوز)ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی،اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں استحکام،وزیراعلیٰ مریم نواز چھٹی کے دن بھی کام پر”جُٹ گئیں۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نےچھٹی والے دِن بھی اجلاس بلالیا،رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے آج حج کی چھٹی کے دن بھی اجلاس بلا لیا۔اجلاس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے پٹرول میں کمی کا بڑا ریلیف کرایوں میں کمی کی صور ت عوام کو پہنچایاجائے۔ پٹرول کی قیمت میں 35 روپے کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب کی وزارت اور افسران پر برہمی کا اظہار بھی کیا،انھوں نے وزارت ٹرانسپورٹ، پولیس کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوی کمی کے لئے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی پنجاب نے شکایات اور معائینہ کمیشن کوبھی فوری اقدامات کی ہدایات کردیں۔وزیراعلی نے حکام کو خبردار کیا کہ روٹی، کرائے سمیت دیگر اشیاءکی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر قائم رکھنے کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، وزیراعلی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحی پر الائشوں کی بروقت صفائی، مویشی منڈیوں میں دھوپ سے بچاﺅ کے لئے شیڈز کی فراہمی کی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں پہلی بار32 لاکھ خصوصی تھیلے بھی عوام میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیاگیا، حکومت کے فراہم کردہ پلاسٹک سے پاک تھیلوں میں عوام قربانی کا گوشت تقسیم کرسکیں گے۔

مریم نواز نے مویشی منڈیوں میں ڈاکٹرز کی فراہمی اور پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کی بھی ہدایت بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ بڑی عید پر صفائی کا معیار وہی ہونا چاہیے جو وزیراعلی شہبازشریف کے دور میں تھا، تعطیلات کے دوران نہروں پر عوام کی جان کی حفاظت کے لئے لائف گارڈز کی تعیناتی کی بھی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلی کی ٹریفک کا موثر پلان بنانے اور عوام کو ٹریفک جام سے بچانے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت وزیر اعلی کی گزشتہ روز ٹھوکر نیاز بیگ پر شدید ٹریفک جام کا بھی سخت نوٹس اور برہمی، دوبارہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔ وزیر اعلی کی صوبے بھر میں امن وامان یقینی بنانے کے لئے بھی سخت اقدامات کی ہدایت کی،انھوں نے کہا کہ تعطیلات کے دوران بھی تمام صورتحال کی ذاتی طورپر نگرانی کروں گی، اجلاس میں صوبائی سیکریٹریز ، پولیس اور انتظامیہ کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button