پاکستان

ٹرمپ حملہ سازش میں گرفتار پاکستانی شہری کی گرفتاری پر امریکہ سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

امریکی حکام سے رابطے میں ہیں' واقعے کی تحقیقات جاری،باضابطہ ردعمل دینے سے قبل ملزم بارے مزید معلومات کی ضرورت ہے، بیان

اسلام آباد (کھوج نیوز ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ حملہ سازش کیس میں گرفتار پاکستانی شہری کے معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، باضابطہ ردعمل دینے سے قبل ملزم بارے مزید معلومات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی سیاست دانوں کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتاری پاکستانی شہری کے حوالے سے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، اس بارے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، باضابطہ ردعمل دینے سے قبل ملزم بارے مزید معلومات کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button