ٹیکس کلیکشن میں بڑا شارٹ فال،آئی ایم ایف پروگرام کٹھائی میں پڑگیا
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف )پروگرام کی منظوری میں ایک کےبعد دوسری رکاوٹ سامنے آگئی
اسلام آباد(کھوج نیوز)ٹیکس کلیکشن میں بڑا شارٹ فال،آئی ایم ایف پروگرام کٹھائی میں پڑگیا،رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف )پروگرام کی منظوری میں ایک کےبعد دوسری رکاوٹ سامنے آگئی ۔ بیرونی فائنانسنگ گیپ ختم اورٹیکس کلیکشن ٹارگٹ پورا کرنا آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ہےاوربیرونی فائنانسنگ گیپ کےبعد ٹیکس کلیکشن میں بڑا شارٹ فال سامنےآگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کیلئے اکنامک منیجرز نے متبادل آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اکنامک منیجرز کے پاس ” منی بجٹ ” کا آپشن ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے بجٹ میں کٹوتی کا آپشن بھی موجود ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کو اگست میں محصولات میں 20 ماہ کے سب سے بڑے 115 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔