پاکستان
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت کون کون سی نئی قانون سازی لا رہی ہے؟ تفصیل آگئی
یہ اجلاس ممکنہ طور پر چیف جسٹس کی مدت ملازمت کو بڑھانے اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے قانون سازی یا پھر کوئی بڑی آئینی ترمیم کے لیے منعقد کیے جارہے ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28اگست کو طلب کیا گیا ہے اس اجلاس میں حکومت کون کون سی نئی قانون سازی لا رہی ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج اور کل منعقد ہوں گے جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 اگست کو طلب کرلیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اجلاس ممکنہ طور پر چیف جسٹس کی مدت ملازمت کو بڑھانے اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے قانون سازی یا پھر کوئی بڑی آئینی ترمیم کے لیے منعقد کیے جارہے ہیں۔ حکومت کا مقف ہے کہ صرف معمول کی قانون سازی کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے، چیف جسٹس کی مدت ملازمت یا قاضی فائز عیسی کو توسیع دینے سے متعلق کسی بھی قسم کی آئینی ترمیم یا کوئی بل اس وقت زیرغور نہیں ہے۔