پارلیمنٹ کےباہرانکاؤنٹر، اخترمینگل نےاسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ دینےکا اعلان کرکےحکومتی صفوں میں کھلبلی مچادی
سرداراخترمینگل نےکہاکہ میں نے آج فیصلہ کیا تھاکہ اسمبلی میں بلوچستان کےمسائل پربات کروں گا لیکن بلوچستان کےمعاملے پرلوگوں کی دلچسپی نہیں ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز)پارلیمنٹ کےباہرانکاؤنٹر، اخترمینگل نےاسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ دینےکا اعلان کرکےحکومتی صفوں میں کھلبلی مچادی۔رپورٹ کے مطابق اخترمینگل نےاسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ دینےکا اعلان کردیا۔ سرداراخترمینگل نےکہاکہ میں نے آج فیصلہ کیا تھاکہ اسمبلی میں بلوچستان کےمسائل پربات کروں گا لیکن بلوچستان کےمعاملے پرلوگوں کی دلچسپی نہیں ہے۔ سرداراخترمینگل نےکہا کہ پارلیمنٹیرین نےخود کہاکہ بلوچستان ہمارے ہاتھوں سےنکل رہا ہے، میں کہتا ہوں بلوچستان آپ کےہاتھوں سے نکل نہیں رہا بلکہ نکل چکا ہے،بلوچستان میں بہت سےلوگوں کا خون بہہ چکا ہے، اس مسئلے پرسب کواکٹھا ہونا چاہیےاس مسئلےپرایک اجلاس بلانا چاہیےتھا جس میں اس مسئلےپربات ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی اس مسئلے پر بات شروع کو تو بلیک آوٹ کر دیا جاتا ہے، میری باتوں پر اگر آپ کو اختلاف ہے تو آپ میری باتیں تحمل سے سنیں، اگر پھر بھی میری باتیں غلط لگیں تو مجھے ہر سزا قبول ہے، مجھے بے شک پارلیمنٹ کے باہر انکاؤنٹر کردیں یا مار دیں لیکن بات تو سنیں ہمارے ساتھ کوئی بھی نہیں اور نہ کوئی بات سنتا ہے۔
اختر مینگل نے کہا کہ یہاں پر لوگ اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو ان کو بھی نہیں بولنے دیا جاتا، آج جو آئین کی بات کر رہے ہیں وہ کہتے ہیں آئین کے مطابق بات کرے گا ان سے بات کریں گے، کیا اسمبلی آئین کے مطابق نہیں؟ ہم تو اسمبلی میں بات کر رہے تھے، ہمیں اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیتے۔
بلوچستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کی میٹنگ کوئٹہ میں بلائی گئی، ہمیں بھی دعوت دی گئی، 75 سال سے ہم آپ کو سمجھا رہے ہیں لیکن آپ کو سمجھ نہیں آرہا، بلوچستان کے حالات کی نشاندہی میں کئی سال پہلے کر چکا ہوں لیکن کسی کو پروا نہیں، خود اس ریاست سے، اداروں سے اور سیاسی جماعتوں سے میں مایوس ہو چکا ہوں، محمود خان اچکزئی اس امید سے ہیں کہ شاید انہیں اس پارلیمنٹ سے کچھ ملے گا۔
سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے اس ملک کے ہر ادارے کے دروازے کھٹکٹائے لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی، ہم کہاں جائیں اور کس کا دروازہ بجائیں؟ آئین کے بنانے والے نہ خود کو بچاسکے نہ آئین کو، چار ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے تو اختر مینگل کے پاس آجائے ہیں جب ضرورت ہوتی ہے تو محمود خان اچکزئی کو تحفظ آئین کا چئیرمین بنا دیا جاتا ہےآج ہم یہاں کھڑے ہیں لیکن ہماری آواز ہی نہیں سنی جارہی۔
اختر مینگل نے کہا کہ آج تک کسی بھی قومیت کا کوئی بندہ مارا گیا ہے تو ان کی قاتل عدالتیں ہیں جو انصاف فراہم نہیں کرتی، سب سے بڑے قاتل وہ سیاست دان ہیں جنہوں نے سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کیا، 23 جولائی 2023ء کو پی ایم ہاؤس میں ایک میٹنگ تھی، اس میں نے کہا کہ اگر میری سیاست کی آپ کو ضرورت نہیں تو ہم کنارہ کشی اختیار کرلیں گے، پھر میرے کارکنان جہاں بھی جائیں، جس بھی پارٹی میں جائیں اس کا کوئی ذمہ دار نہیں اس سیاست سے بہتر ہے میں پکوڑے کی دکان کھول لوں۔
انہوں ںے کہا کہ مجھے نصیحت کرنے والے شخص کی وفات ہو چکی، ان کی تدفین چھوڑ کر میں یہاں بات کرنے آیا لیکن ہمیں نہیں سنا گیا، آج میں اسمبلی کی رکنیت سے سے استعفی کا اعلان کرتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں، 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہوں گے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔