پارلیمنٹ ہاؤس کےملازمین کی سیاسی سرگرمیاں،سردارایازصادق نےسخت نوٹس لےلیا
سپیکرسردار ایازصادق نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمزسجاد احمد خان کو شوکازنوٹس جبکہ چاردیگر ملازمین کوحتمی وارننگ جاری کردی، ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمزسجاد احمد خان کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی ہے۔
اسلام آباد ( کھوج نیوز ) سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونےکا سخت نوٹس لےلیا۔ ذرائع کےمطابق سپیکرسردار ایازصادق نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمزسجاد احمد خان کو شوکازنوٹس جبکہ چاردیگر ملازمین کوحتمی وارننگ جاری کردی، ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمزسجاد احمد خان کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس ذرائع کےمطابق سجاد احمد خان نےتحریک انصاف کےدھرنےمیں اپنے علاقے کے لوگوں کو بٹھایا تھا، سجاد خان کی ڈیوٹی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے چیمبر میں تھی، منع کرنے کے باوجود وہ علاقے کے لوگوں کو دھرنے میں لاتے رہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دیگر 4 ملازمین کی ڈیوٹی سابق سپیکر اسد قیصر کے ساتھ تھی، چاروں ملازمین قومی اسمبلی کے ملازم ہوتے ہوئے خود دھرنے میں شامل رہے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق چاروں ملازمین کو حتمی وارننگ نوٹس جاری کیا گیا ہے، قومی اسمبلی کے ترجمان نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز کو چارج شیٹ اور 4ملازمین کو وارننگ کی تصدیق کی ہے۔