پاکستان

پارلیمنٹ ہائوس کی صفائی کیلئے تیاریاں شروع، بڑی منصوبہ بندی سے پردہ اٹھ گیا

پارلیمنٹ ہائوس میں چوہوں سے جان چھڑوانے کیلئے شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ، سی ڈی اے نے اس کام کیلئے 12 لاکھ روپے مانگ لیے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پارلیمنٹ ہائوس کی صفائی کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے بڑی منصوبہ بندی سے پردہ اٹھ گیا ہے جس کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے نے چوہے پکڑنے کے لیے شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 12 لاکھ روپے کا بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں کی سیلنگ کی وجہ سے چوہوں کی بھرمار ہے، چوہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں میں نقصان پہنچارہے ہیں جب کہ چوہوں نے پارلیمنٹ کے کئی دفاتر میں فائلیں بھی کتر دیں۔ ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کے لیے کارروائی سی ڈی اے کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ چوہے کھانے والی شکاری بلیوں کی خدمات لی جائیں گی اور چوہے پکڑنے کے لیے جالی لگی خصوصی کھڑکیاں بھی لگائی جائیں گی، سی ڈی اے چوہے پکڑنے کے لیے نجی شعبے کی بھی خدمات حاصل کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button