پاکستان
پارٹی میں دھڑے بندیوں پر شیر افضل مروت بول پڑے، بڑا سچ بتا دیا
اگر اس معاملے پر بھی دھڑے بندی ہورہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی رہا نہ ہوں: پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت
پشاور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارٹی میں دھڑے بندیوں کے معاملہ پر شیر افضل مروت بول پڑے اور ایسا بیان داغ دیا کہ پارٹی قیادت اور کارکنوں میں ہلچل مچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کی باتوں کو صرف بیانات قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے پر بھی دھڑے بندی ہورہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی رہا نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کی باتیں ابھی صرف بیانات کی حد تک دیکھ رہے ہیں۔