پانی کی قلت:حکومت نےشہریوں کو مستقل کےخطرات سے آگاہ کردیا
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا
اسلام آباد(کھوج نیوز) پانی کی قلت ،حکومت نے شہریوں کو مستقل کے خطرات سے آگاہ کردیا، وزارت آبی وسائل کی دستاویز میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ ایک دہائی سے پانی کی قلت کا سامنا ہے، پانی کی قلت معیشت اور پائیدارترقی کی راہ میں سنجیدہ خطرہ ہے۔ پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق پانی کے بحران کی وجہ موسیماتی تبدیلی اوربڑھتی ہوئی آبادی ہے، پانی کا بہتراستعمال اور ضائع ہونے سے بچانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کاسہارا لیاجائے۔دستاویز کے مطابق کراچی کیلئے کے4 منصوبہ مکمل نہ ہونے سے پانی کی قلت برقرار رہے گی، کے4 منصوبہ فروری 2024 میں مکمل ہونا تھا، 50 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوا، کراچی کیلئے منظور شدہ پانی کا موجودہ کوٹہ آبادی کیلئے ناکافی ہے۔