پاکستان
پاکستانی سٹاک ایکسچینج کی ایک ہفتے کے دوران کارکردگی کیسی رہی؟ چونکا دینے والی رپورٹ
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو کسی بھی دوسری اسٹاک مارکیٹ سے بہتر ہے: بلوم برگ رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سٹاک ایکسچینج کی ایک ہفتے کے دوران کارکردگی کیسی رہی؟ امریکی جریدے بلوم برگ کی چونکا دینے والی رپورٹ نے سب کو ہلاک کر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو کسی بھی دوسری اسٹاک مارکیٹ سے بہتر ہے۔ معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات اور دیگر ذرائع کی جانب سے آنے والی فنڈنگ آئندہ ہفتوں میں اہم ہو گی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان کے یورو بانڈ کی مالیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔