پاکستان

پاکستانی ہسپتالوں میں 10لاکھ نرسوں کی کمی، وزیر داخلہ امریکا کو نرسیں کہاں سے بھجوائیں گے؟

امریکی وفد سے ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے جس کے تحت پاکستانی نرسز کو نیو یارک بھیجا جائے گا اور اس سے قبل پاکستان ضروری پراسس مکمل کرے گا: محسن نقوی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستانی ہسپتالوں میں 10لاکھ نرسوں کی کمی کے باوجود وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا کو نرسیں کہاں سے بھجوائیں گے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف تو پاکستان کو خود ہی 10 لاکھ نرسوں کی کمی کا سامنا لیکن دوسری جانب حکومت ترقی یافتہ مملک میں نرسنگ اسٹاف کی کمی پر پریشان دکھائی دیتی ہے۔ پاکستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا جاتا ہے کہ امریکا سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیو یارک کے اسپتالوں اور طبی شعبے میں کوالیفائیڈ نرسوں کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پاکستان سے نرسیں امریکا بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

ملاقات میں ہونے والی تفصیل کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ امریکی وفد سے ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے جس کے تحت پاکستانی نرسز کو نیو یارک بھیجا جائے گا اور اس سے قبل پاکستان ضروری پراسس مکمل کرے گا۔ وزیر داخلہ نے مستحکم عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوالیفائڈ نرسز نیویارک بھجوانے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button