پاکستان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح مثبت نظر آنے والا رجحان بعد میں منفی میں تبدیل
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 622 پوائنٹس کم ہو کر 81 ہزار 625 پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ساڑھے چھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا
کراچی(کھوج نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح مثبت نظر آنے والا رجحان بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 622 پوائنٹس کم ہو کر 81 ہزار 625 پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ساڑھے چھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔دورانِ کاروبارو بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 82 ہزار 905 کی نئی ریکارڈ بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 82 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔