پاکستان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی
مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی ہے
کراچی(کھوج نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ 4 فائر ٹینڈر اور عملہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ایدھی اور دیگر رضا کار اداروں کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔