پاکستان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 86 ہزارکی حد بھی پارکرلی،نیا ریکارڈ بن گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 727 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 391 پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 86 ہزار 451 کی بلندی کو بھی چھو گیا۔
کراچی(کھوج نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 86 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے آج ایک اور ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 727 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 391 پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 86 ہزار 451 کی بلندی کو بھی چھو گیا۔ واضح رہے کہ 100 انڈیکس یکم اکتوبر سے 5 ہزار پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔