پاکستان

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی آخری ہچکیاں، 12جہاز انڈر گرائونڈ22آپرپشنل

پی آئی اے کے پاس 34جہاز ہیں جن میں سے 12گراونڈڈ ہیں جبکہ 22جہاز آپریشنل 'پی آئی اے میں 10ہزار 323افرادکام کر رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) نے اپنی آخری ہچکیاں لینا شروع کر دیں، کیونکہ 12جہازوں کو انڈر گرائونڈ اور 22 جہاز آپریشنل ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے پاس 34جہاز ہیں جن میں سے 12گراونڈڈ ہیں جبکہ 22جہاز آپریشنل ہیں۔ پی آئی اے میں 10ہزار 323افرادکام کر رہے ہیں۔ ادارے میں 7ہزار 399ریگولر ملازمین ہیں۔اسلام آباد ائرپورٹ پر 2طیارے ایک ساتھ اتر نہیں سکتے کیونکہ رن وے کا مسئلہ ہے۔ بتایا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا یکم مئی 2018 کو اس وقت کے وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی شخصیات اوراعلی عہدیداروں کی موجودگی میں افتتاح کیا تھا۔ انہوں نے پہلی اترنے والی پرواز کے مسافروں کا استقبال کیا اور ٹرمینل بلڈنگ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ۔ اجلاس کی رپورٹ قومی اسمبلی کو پیش کی جائے گی۔اجلاس میں ایوی ایشن سیکٹر کے اہم مسائل پر بحث کی گئی اوران مسائل کے حل کے لئے کئی اہم فیصلے بھی کئے۔ لاہور ایئر پورٹ رن وے میں بڑا کریک ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی بغیر ڈی جی کے کئی ماہ سے کام کر رہی ہے۔ ایئرپورٹس کے پارکنگ ایریاز کا اسٹینڈرڈ برقرار نہیں ہے۔ سکیورٹی کا سسٹم فرسودہ ہے۔ اجلاس میں پائلٹس کے لائسنسز کے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button