پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف سے معافی کا مطالبہ کردیا

خواجہ آصف کو اپنی اس شرمناک حرکت پر واضح طور پر معافی مانگنی چاہیے، پارٹی قیادت کو خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے: پی ٹی آئی

اسلام آ باد (اپنے رپورٹر سے’ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پی ٹی آئی خواتین ارکان کے خلاف استعمال کی گئی توہین آمیز زبان کی شدید مذمت کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمرایوب نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کے خلاف استعمال کی گئی توہین آمیز زبان کی شدید مذمت کرتا ہوں، خواجہ آصف کو اپنی اس شرمناک حرکت پر واضح طور پر معافی مانگنی چاہیے، پارٹی قیادت کو خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے’خواجہ آصف پاکستان کی خواتین سے معافی مانگے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ایسی نازیبا زبان پولیس کو خواتین کے خلاف تشدد برقرار رکھنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے۔خواجہ آصف فوراً اپنے الفاظ واپس لیں۔حقوق نسواں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔آپ کو خواتین کے خلاف اشتعال انگیز اور نا زیبا زبان استعمال کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی صورت میں اس میں ملوث سمجھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button