پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی کیلئے پہلا قدم اٹھا لیا

ہمارا علامتی احتجاج رات 8 بجے تک روزانہ رہے گا، ہمارے احتجاج کا مقصد ناانصافی اور زیادتی ختم کرنا اور بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے پہلا قدم اٹھا لیا ہے، سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جانب سے پارلیمنٹ کے باہر لگائے جانے والے بھوک ہڑتالی کیمپ میں چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان سمیت، پی ٹی آئی رہنماء اسدقیصر، علی محمد خان، فلک ناز چترالی اور دیگر بھی موجود ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی پارلیمنٹ کے باہر لگے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دوران میڈیا طے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحفظات تھے جو اسپیکر کے پاس لے کر آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اور غیر قانونی کام ہورہے ہیں، ہم اس ایوان کی سربلندی کے لیے یہاں بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا علامتی احتجاج رات 8 بجے تک روزانہ رہے گا، ہمارے احتجاج کا مقصد ناانصافی اور زیادتی ختم کرنا اور بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے تحفظات ہیں کہ اس ایوان میں بہت سے اجنبی بیٹھے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم سے جو زیادتیاں ہورہی ہیں اس پر ہم تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button