پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا گرینڈ الائنس کتنا کامیاب ہوگا؟ چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی

پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین پہلے ہی پی ٹی آئی کیساتھ 'گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پی ٹی آئی سے باقاعدہ بات چیت کر کے حکومت مخالف تحریک چلانے کو تیار ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا گرینڈ الائنس کتنا کامیاب ہوگا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے جس کے بعد حکومت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعلان کیا کہ حکومت کو ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر گرینڈ الائنس بنائے گی۔ پاکستان میں عام انتخابات ہوئے کئی ماہ ہو چکے ہیں، اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن جماعتیں اپنے طور پر رد عمل اور احتجاج کرتی دکھائی دیں مگر ابھی تک متحد ہو کر کوئی متفقہ لائحہ عمل بنانے میں ناکام رہیں۔

سوال یہ ہے کہ اس اعلان کے بعد کیا دیگر بڑی سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے ساتھ الائنس میں شامل ہوں گی؟ اگر بڑا اپوزیشن الائنس بنتا ہے تو حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی؟ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے روابط شروع ہونا باقی ہیں، مگر جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ البتہ محمود اچکزئی کی پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) پی ٹی آئی سے باقاعدہ بات چیت کر کے حکومت مخالف تحریک چلانے کو تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button