پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کو عدالت عظمیٰ سے بڑا بریک تھرو مل گیا

سپریم کورٹ نے حلقے این اے 97میں دوبارہ گنتی کی لیگی امیدوار کی درخواست خارج کردی اورپی ٹی آئی کے سعد اللہ بلوچ کی کامیابی کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا بریک تھرو مل گیا ہے جس کے مطابق این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی لیگی امیدوار کی درخواست خارج کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دوران سماعت جسٹس امین الدین نے کہاکہ ہم دوبارہ گنتی پر پہلے ایک فیصلے دے چکے ہیں،کیا اس کیس میں بھی ویسے ہی حقائق ہیں؟وکیل لیگی امیدوار حسن رضا پاشا نے کہاکہ جی اس کیس میں بھی حقائق وہی ہیں،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ آپ کے کیس میں آر او کہہ رہا ہے اسے دوبارہ گنتی کی درخواست ہی نہیں ملی،کیسے مان لیں آپ نے درخواست 9فروری کو ہی دی تھی،ریکارڈ سے دکھائیں نتائج مرتب ہونے سے پہلے آپ نے آر او کو درخواست دی۔ عدالت نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سعد اللہ بلوچ کی کامیابی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button