پاکستان

پاکستان زندہ باد کا نعرہ دہلی کی دیواروں تک جا پہنچا

'پاکستان سے محبت ہے' ویڈیو نے تہلکہ مچا دیاآخر ماجرا کیا ہے؟

لاہور(کھوج نیوز)بھارت کے دارالحکومت دہلی کی ایک عمارت کی دیواروں پر پاکستان کے حق لکھے نعروں کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی، گھر میں موجود شخص سے وجہ دریافت کی گئی تو اس نے پولیس کے سامنے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ یہ میری پاکستان سے محبت ہے۔بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر نئی دہلی سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ویڈیو ریکارڈ کرنے والا شخص عمارت کی دیواروں پر پاکستان کے حق میں لکھے ہوئے نعرے دکھا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دہلی کے علاقے اوینتیکا کی ایک رہائشی عمارت میں بنائی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق عمارت سے ملنے والے پوسٹرز میں پاکستان کے بارے میں لمبے لمبے پیغامات درج تھے، جس میں سے ایک پر پاکستان زندہ باد کا جملہ آویزاں تھا۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والا مقامی شخص پہلے تو اس عمارت کو دکھاتا ہے جس کے بارے میں اس کا دعوی ہے کہ اس میں پاکستان کے حامی پوسٹرز لگے ہوئے ہیں اور پھر پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے ساتھ اندر داخل ہو جاتا ہے، جہاں وہ شخص عمارت کے اندر لگے ان پوسٹرز کی جھلک دکھاتا کر کہتا کہ ایسا لگتا ہے جیسے عمارت کسی دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال ہے۔ویڈیو میں کچھ پاکستان کے حق میں لمبے لمبے پیغامات دیکھے جا سکتے ہیں، جس میں ایک پر "پاکستان زندہ باد” کا جملہ لکھا ہوا دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں اپارٹمنٹ کافی چھوٹا نظر آتا ہے، جہاں صرف برتنوں اور کونے کے ارد گرد پڑے پرانے زنگ آلود فرنیچر دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے لوگ جب ایک تاریک کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو موبائل کی ٹارچ آن کرنے کے بعد انہیں کمرے کے بیچ و بیچ میں فرش پر ایک بوڑھا آدمی بیٹھا ہوا دکھائی دیتا ہے، جو وہاں شراب پی رہا ہوتا ہے۔مقامی شخص بزرگ آدمی سے پوچھ گچھ شروع کرتا ہے اور اس سے پوچھتا ہے کہ وہ ہندوستان میں رہ کر ایسی حرکتیں کیوں کر رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ آنے والے دیگر افراد کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ شخص ذہنی طور پر بیمار لگتا ہے، مقامی شخص پر چلاتے ہوئے کہتا ہے کہ تمہیں پاکستان جانا ہے تو پاکستان جا۔

بزرگ شخص وہاں موجود لوگوں سے کہتا ہے کہ ایک وقت میں صرف ایک شخص سوال پوچھے گا، میں اس طرح کوئی جواب نہیں دوں گا۔ رپورٹ کے مطابق بظاہر وہ نشے کی حالت میں ہے۔ پھر جب اس سے پاکستان کے بارے میں پوسٹرز سے متعلق پوچھا جاتا ہے تو وہ جواب میں کہتا ہے کہ میری محبت ہے پاکستان سے جس کے بعد ایک شخص اسے سخت لہجے میں کہتا ہے کہ ہندوستان میں رہ کر یہ سب مت کرو۔دہلی پولیس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ شخص ذہنی طور پر بیمار ہے۔ جب کہ دیگر حکام اس شخص سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں، پولیس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button