پاکستان
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کا دن کیسا رہا؟ اعدادو شمار سامنے آگیا
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 758 پوائنٹس کیبینڈ میں رہا، بازار میں 38 کروڑ شیئرز کے سودے 14.52 ارب روپے میں طے ہوئے

کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کم ہوکر 48386 پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری دن میں 100 انڈیکس 758 پوائنٹس کیبینڈ میں رہا، بازار میں 38 کروڑ شیئرز کے سودے 14.52 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 7257 ارب روپے ہے۔