پاکستان

پاکستان طالبان کے ٹھکانوں پر حملے کرے گا؟نگران وزیراعظم کا جواب آگیا

پاکستان میں حالت امن ہو یا نہیں قطع نظر وہ جنگ جاری رکھےہوئےہیں، ہمیں بھی یہ جنگ دہشت گردوں کےخاتمے تک جاری رکھنی ہوگی

 اسلام آباد (کھوج نیوز)پاکستان طالبان کے ٹھکانوں پر حملے کرے گا؟نگران وزیراعظم کا جواب آگیا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صحافی کے اس سوال پر کہ کیا پاکستان افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے ٹھکانوں پر حملہ کرے گا جس پر انہوں نے کہا کہ افغانستان خود کارروائی کرے تو دونوں ممالک کے حق میں ہے۔ 

 وزیراعظم کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ 2 سال میں سرحد پار دہشت گردی کی وجہ سے 2 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے۔ 64 افغان دہشت گرد پاکستانی سکیورٹی فورسز سے مقابلہ کرتے ہوئے مارے گئے۔ دہشت گردوں نے ہمارے ملک کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، پاکستان میں حالت امن ہو یا نہیں قطع نظر وہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمیں بھی یہ جنگ دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رکھنی ہو گی۔ 

انہوں نے کہا کہ افغان رہنماوں کے حالیہ بیانات کے بعد پاکستان میں حملوں میں تیزی آنا معنی خیز ہے۔ افغان حکومت کے مثبت ردعمل نہ آنے پر معاملات خود ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رضاکارانہ طور پر افغانستان جانے والوں کو احترام سے وطن واپس بھیج رہے ہیں۔ تصدیق شدہ دستاویزات کے مطابق 14 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔

پاکستان میں حالت امن ہو یا نہیں قطع نظر وہ جنگ جاری رکھےہوئےہیں، ہمیں بھی یہ جنگ دہشت گردوں کےخاتمے تک جاری رکھنی ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button