پاکستان

پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن، آئی ٹی برآمدات میں ناقابل یقین حد تک اضافہ

مالی سال کے پہلے ماہ کی مجموعی برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 46 فیصد' آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات ساڑھے تین ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں ناقابل یقین حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات میں 24 فیصد اضافہ ہوگیا۔ جولائی میں آئی ٹی کی برآمدات 28 کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں، جو گذشتہ 12 ماہ کی اوسط دو سو انہتر ملین ڈالرز ایکسپورٹس سے زیادہ ہیں۔ مالی سال کے پہلے ماہ کی مجموعی برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 46 فیصد ہے۔ ممکنہ طور پر مجودہ مالی سال میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات ساڑھے تین ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ موجودہ حکومت کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی وجہ برآمدکنندگان کے خصوصی غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس کی حد کو 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنا اور پاکستانی روپے کا استحکام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button