پاکستان

پاکستان میں انٹرنیٹ فائر وال سے معیشت کو کتنے کروڑ ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے؟

پاکستان میں حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ فائر وال لگائے جانے کے بعد معیشت کو 30کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے: پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں لگائی جانے والی انٹرنیٹ فائر وال سے ملکی معیشت کو کتنے کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کے صدر پاشا کا کہنا ہے کہ فائر وال نفاذ پہلے ہی انٹرنیٹ کے منقطع ہونیکا سبب بنا ہے، فائر وال نفاذ وی پی این کی خراب کارکردگی کا سبب بنا ہے، انٹرنیٹ کی سست روی اور وی پی این کی خراب کارکردگی کاروبار کے بڑے نقصانات کا سبب بنی ہے۔ پاشا کا کہنا ہے کہ یہ رکاوٹیں محض تکالیف نہیں، آئی ٹی کی ترقی پر براہ راست حملہ ہیں، ان رکاوٹوں سے تباہ کن مالی نقصان کا تخمینہ 30 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے، حکومت سائبرسکیورٹی فریم ورک کے لیے آئی ٹی انڈسٹری سے مشاورت کرے۔پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ فائر وال سے معیشت کو ہونے والا نقصان 30کروڑ ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button