پاکستان

پاکستان میں اگلے سال تک مہنگائی میں کتنےفی صد اضافہ ہوگا؟عالمی ادارے نےخطرے کی گھنٹی بجادی

بین الاقوامی ادارے ’فچ ریٹنگز‘ کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقی کی شرح 3 فیصد رہے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان میں اگلے سال تک مہنگائی میں کتنےفی صد اضافہ ہوگا؟عالمی ادارے نےخطرے کی گھنٹی بجادی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 12 فیصد اور شرح سود 16 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔ بین الاقوامی ادارے ’فچ ریٹنگز‘ کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقی کی شرح 3 فیصد رہے گی۔ فچ کے مطابق فروری میں انتخابات کے بعد سے پاکستان کی ادائیگیوں کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

فچ ریٹنگز کے مطابق برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کے 0اعشاریہ 3 فیصد تک آنے کی امید ہے، جو گزشتہ برس ایک فیصد تھی۔ فچ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ سے آئی ایم ایف سے معاہدے کی امید بہتر ہے، اگلے مالی سال مالیات اہداف حاصل ہونا واضح نہیں۔

فچ ریٹنگز کے مطابق حکومتی اقدامات سے بیرونی ادائیگوں پر دباؤ کم ہوگا مگر ترقی کی شرح توقع سے کم رہ سکتی ہے۔ فچ کے مطابق زرمبادلہ کے نظام میں بہتری سے بیرون ملک سے ترسیل زر میں بہتری آئی ہے، بہتر زرعی برآمدات سے بھی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button