پاکستان
پاکستان میں بھاری بھرکم سرمایہ کاری، نوازشریف نے چینی حکومت کی شراکت داری کے ساتھ گگلی کھیل دی
چینی حکام کی نوازشریف کو آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں 2.7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی جبکہ دیگر شعبوں میں چینی حکومت کی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہوگی
لاہور(کھوج نیوز) چین کی حکومت نے پاکستان میں بھاری بھرکم سرمایہ کاری کے لئے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو یقین دہانی کروائی ہے۔ واضح ہو کہ میاں نوازشریف ان دنوں چین کے پانچ روزہ دورے پر ہیں جس کے لئے انہیں چینی حکومت نے باضابطہ دعوت دی تھی۔ میاں نوازشریف کے دورہ چین میں ان کے ہمراہ دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نوازاور نواسا جنید صفدر بھی شامل ہیں۔ بیجنگ میں ہونے والی ملاقاتوں میں چینی حکام نے میاں نوازشریف کو آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں 2.7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروا دی ہے جبکہ دیگر شعبوں میں چینی حکومت کی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہوگی۔