پاکستان

پاکستان میں چین کون کون سے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا،تفصیلات سامنے آگئیں

مصنوعی ذہانت، سائنس و ٹیکنالوجی، جدید زراعت، صحت کی دیکھ بھال، لاجسٹکس، انفرااسٹرکچر میں 30 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان میں چین کون کون سے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا،تفصیلات سامنے آگئیں۔رپورٹ کے مطابق چائنا بزنس گروپ کے اعلیٰ حکام نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت، سائنس و ٹیکنالوجی، جدید زراعت، صحت کی دیکھ بھال، لاجسٹکس، انفرااسٹرکچر میں 30 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ سپلائی چین مارکیٹ کے شعبوں میں مہارت حاصل کی جائے گی۔ چین کے تعاون سے پاکستان میں ای کامرس کو فروغ دینا بھی مرکزی ایجنڈے میں بھی شامل ہے جو وقت کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے چینی حکام کو پاکستان میں سازگار ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے چین اور پاکستان کے تجارتی تعلقات خطے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس کے دونوں ممالک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

چینی گروپ کے چیئرمین لیو یافی، جنرل منیجر صوفیہ لی، ڈاوی ڈونگ، چن وین لونگ اور شی جی نے پاکستانی وفد کو یقین دلایا کہ ان کا گروپ پاکستان میں امپورٹ اور ایکسپورٹ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، اس کے علاوہ انڈسٹری اکیڈیمیا ریسرچ اینڈ ایسٹ مینجمنٹ میں دوطرفہ تعاون پر بھی توجہ دی جائے گی۔ ملاقات میں چینی حکام کو تجارتی لحاظ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں چینی حکام کی دلچسپی کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button