پاکستان

پاکستان ٹوٹ جائےگا یا نیا بنگلہ دیش بن جائےگا مجھے ڈر ہے کہ،سینئرصحافی سہیل وڑائچ نےخدشہ ظاہرکردیا

سہیل وڑائچ نے ایک مقامی روزنامہ میں لکھےگئےکالم میں کہا کہ مجھے یہ ڈر نہیں کہ پاکستان ٹوٹ جائےگا یا نیا بنگلہ دیش بن جائےگا مجھے ڈر ہے کہ پاکستان کی واحد متفقہ دستاویز ’’آئین‘‘ سبوتاژ ہوجائے گا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان ٹوٹ جائےگا یا نیا بنگلہ دیش بن جائےگا مجھے ڈر ہے کہ،سینئرصحافی سہیل وڑائچ نےخدشہ ظاہرکردیا۔سینئر صحافی اورتجزیہ کارسہیل وڑائچ نے ایک مقامی روزنامہ میں لکھےگئےکالم میں کہا کہ مجھے یہ ڈر نہیں کہ پاکستان ٹوٹ جائےگا یا نیا بنگلہ دیش بن جائےگا مجھے ڈر ہے کہ پاکستان کی واحد متفقہ دستاویز ’’آئین‘‘ سبوتاژ ہوجائے گا۔ میری ناقص رائے میں لڑائی کا ہر ایک کو نقصان اور مفاہمت کا ہر فریق کو فائدہ ہے لیکن واحد شرط لچک ہے، انا اور ضد کو چھوڑ کر ایک ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔ 

قائد اعظم کی مثال لے لیں وہ پورا بنگال، پورا پنجاب، حیدر آباد دکن، کشمیر اور منادر پاکستان میں شامل کرنا چاہتے تھے لیکن بقول انکے انہیں ’’کٹا پھٹا پاکستان‘‘ قبول کرنا پڑا تاہم اس کمپرومائز کے باوجود وہ اپنے مقصد میں کامیاب رہے۔ 

فرض کریں اگر مفاہمت اور مصالحت ہوتی ہے تو عمران کیلئے آج نہیں تو کل ضرور اقتدار کے دروازے کھل جائیں گے۔ نون لیگ کو فائدہ یہ ہو گا کہ وہ حکومت میں بیٹھ کر مذاکرات کرے گی تو اس کو بہتر ڈیل مل جائے گی، مقتدرہ کو فائدہ یہ ہوگا کہ اس کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کا فوری طور پر ازالہ ہو جائے گا۔ مفاہمت کا نقصان صرف جمہوریت کے دشمنوں کو ہو گا جو تضادستان میں جمہوریت کو لپیٹ کر کسی ٹیکنو کریٹ حکومت کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button