پاکستان

پاکستان ٹیکس ٹارگٹ 12970 ارب، دفاع کیلئے 2122 ارب روپے مختص

وفاقی حکومت کا ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ 12ہزار 970روپے مقرر ، نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 4ہزار 845ارب روپے اور گراس ریونیو کا ہدف 17ہزار 815ارب روپے مقرر کیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کرتے ہوئے پاکستان ٹیکس ٹارگٹ 12970 ارب جبکہ دفاع کے لئے 2122 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کے اسٹینڈ بائی معاہدہ کرنے پر اس کی تعریف کرنا ہوگی، اسٹیڈ بائی معاہدے سے معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوئی، اسٹینڈ بائی معاہدے سے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا، مہنگائی مئی میں کم ہوکر 12فیصد تک آگئی اور اشیائے خورد و نوش عوام کی پہنچ میں ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ 12ہزار 970روپے مقرر کیا ہے، نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 4ہزار 845ارب روپے اور گراس ریونیو کا ہدف 17ہزار 815ارب روپے مقرر کیا گیا ، اس کے علاوہ سکوک بانڈ، پی آئی بی اور ٹی بلز سے 5 ہزار 142 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ جاری اخراجات کا ہدف 17ہزار 203ارب روپے، سود کی ادائیگی پر 9 ہزار 775 ارب روپے کیاخراجات ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button