پاکستان

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض ،کن دوست ممالک نے گارنٹی دی؟نام سامنے آگئے

چین اور متحدہ ارب امارات نے مالی فاصلے کم کرنے کے لئے آئی ایم ایف کو ضمانتیں فراہم کین جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری کا اعلان کردیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان کو آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض ،کن دوست ممالک نے گارنٹی دی ،نام سامنے آگئے ،رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آئی ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے 7ارب ڈالر قرض کی منظوری دی گئی جس میں پاکستان کے دیرینہ دوست ممالک چین اور متحدہ ارب امارات نے اہم کردار ادا کیا ۔بتایا گیا ہے کہ چین اور متحدہ ارب امارات نے مالی فاصلے کم کرنے کے لئے آئی ایم ایف کو ضمانتیں فراہم کین جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری کا اعلان کردیا ۔معاہدے کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 7 ارب ڈالرز کی پہلی قسط 30ستمبر کو ملے گی جس کے بعد پاکستان میں بہت سے دیگر دوست ممالک جن میں سعودی عرب ،قطر،بحرین متحدہ عرب امارات اور چین کی جانب سے ایک بڑی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہو چکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button