پاکستان کو آئی ایم ایف کا پیکیج نہیں ملنا چاہیے، محمود خان اچکزئی بھی عمران خان کی زبان بولنے لگے
اگر امریکی مقننہ نے ایسا واضح موقف اختیار کیا تو آئی ایم ایف ڈیل کو آگے بڑھانے کے لیے پاگل ہوگاپاکستان کو پیکج نہیں ملے گا: محمود خان اچکزئی
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کو آئی ایم ایف کا پیکیج نہیں ملنا چاہیے’ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی زبان بولنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا نیا معاہدہ مشکل ہو سکتا ہے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ حکومت کا موقف ہے کہ یہ اندرونی معاملہ ہے، تو محموداچکزئی نے کہا کہ معلوم ہے کہ یہ فارم 47 حکومت ہے۔ پاکستان کو بچانے کے لیے ملک کی تمام قوتوں کو ایک متفقہ لائحہ عمل پر متفق ہونا پڑے گا۔ ان کا کہناتھاکہ تمام سیاسی جماعتوں اوراسٹیبلشمنٹ کی 3روزہ کانفرنس بلائی جائے ۔ اگر امریکی مقننہ نے ایسا واضح موقف اختیار کیا تو آئی ایم ایف ڈیل کو آگے بڑھانے کے لیے پاگل ہوگاپاکستان کو پیکج نہیں ملے گا۔