پاکستان

پاکستان کیسے ترقی کرے گا؟آرمی چیف نے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا

جنرل عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا بھی ان کی مدد کرتاہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا بھی ان کی مدد کرتاہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ، ہم نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سمٹ سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات اور علامہ اقبال کے اشعار کے ساتھ کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی اور اسے اوپر لے جانا چاہتے ہیں ،اللہ مہربان ہے ، پاکستان کی ترقی کیلئے آگے آئیں اور کامیابیاں سمیٹیں ، ہمارے پاس جو وسائل ہیں ہم نے انہیں دریافت کرنا ہے ،پاکستان کی ترقی کیلئے تمام افسران مل کر کام کریں

،ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جاناہے ، ہاتھ سے ہاتھ اور کندھے سے کندھا ملا کر ہم نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے ،خدا بھی ان کی مدد کرتاہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ،ہم نے گرین انیشی ایٹو بھی اسی لیے لیا ہے ،اللہ نے کہامیں تمہیں آزماﺅں گا، کبھی بھوک سے کبھی خوف سے ، کبھی جان سے ،لیکن جو لوگ صبر دکھاتے ہیں کامیابی انہیں کی ہوتی ہے ،رب نے جو زندگی دی ہے پھر لوٹ کر اسی کی طرف جانا ہے ،

ہم مل کر محنت کر کے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گے ،بطور قوم ہم سب آگے نکلیں گے ، محنت کریں گے اور انشاءاللہ اللہ کامیابی بھی دے گا ،یہ سمٹ بہت اہم ہے ، ہم مقامی ریڈ ٹیپ ازم سے نکلنا چاہتے ہیں ،بیوروکریٹ رکاٹوں سے نکلنا چاہتے ہیں ،ہم نے ملٹری ، سول بیوروکریسی ، وفاق صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک ادارہ بنایا ہے ،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button