پاکستان

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رجسٹرار خاتون کی تعیناتی

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نئی تقرریاں کرتے ہوئے سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کو پہلی خاتون رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں کر دی گئی ہیں اور سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کو پہلی خاتون رجسٹرار سپر یم کورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے نئی تقرریوں کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق جزیلہ اسلم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے سپرد کر دی ہیں، جزیلہ اسلم کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مشتاق احمد کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان سے عبدالصادق چیف جسٹس کے چیف آف سٹاف تعینات ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button