پاک فوج کی تابڑ توڑ کاروائیاں مزید تین ریٹائرڈ فوجی افسران کو حراست میں لےلیا گیا
۔ تینوں افسران کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا ہے
راولپنڈی(کھوج نیوز)پاک فوج کی تابڑتوڑکاروائیاں مزید تین ریٹائرڈ فوجی افسران کو حراست میں لےلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی تابڑ توڑ کاروائیاں مزید تین ریٹائرڈ فوجی افسران کو کورٹ مارشل کے لئے تحویل میں لے لیا گیا ہے تینوں افسران کو لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمد کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا ہے۔ گرفتار افسران میں دو سابق اعلیٰ افسران بریگیڈئیر (ر) غفار اور بریگیڈئیر (ر) نعیم اور ایک سابق کرنل شامل ہیں۔ یہ امرقابل ذکر ہے بریگیڈئیر (ر) غفارلیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کے انتہائی قابل اعتماد اور قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے ۔ بریگیڈئیر (ر) غفار جب لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات تھے ان دنوں دونوں نے ایک ساتھ کام کیا تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مزید تین ریٹائرڈ فوج افسران کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تینوں افسران کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تینوں ریٹائرڈ افسران ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جب کہ عدم استحکام پھیلانے پر ریٹائرڈ افسران سے وابستہ دیگر سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔