پاکستان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنے پرن لیگی رکن صوبیہ شاہد مستعفی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خواتین کو شامل نہ کرکے مساوی نمائندگی نہیں دی گئی اور امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجا تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دیتی ہوں

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی صوبیہ شاہد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خواتین کو شامل نہ کرنے پرتمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئیں۔

صوبیہ شاہد کے خیبرپختونخوا اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خواتین کو شامل نہ کرکے مساوی نمائندگی نہیں دی گئی اور امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجا تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دیتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء کی حکومت میں بھی دو خواتین کو شامل کیاگیا تھا، خواتین تمام معاملات میں یکساں مواقع اور نمائندگی کی مستحق ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button